ہلال نیوز

اٹھتر ویں کمپوزٹ سگنل بٹالین کے پہلے کرنل آف دی بٹالین کی تقریب

 گزشتہ دنوں78 کمپوزٹ سگنل بٹالین گوجرانوالہ میں یونٹ کی پہلی کرنل آف دی بٹالین کی تعیناتی کی تقریب منعقد ہوئی۔ کرنل آف دی بٹالین کی مسند نشینی کی تقریب کا انعقاد ابرار ہال گوجرانوالہ میں ہوا ۔ تقریب میں میجر جنرل شہزاد ملک ،ڈپٹی آئی جی سی اینڈ آئی ٹی اور بریگیڈئیر عبدالحکیم (ریٹائرڈ)،سابقہ کمانڈر سگنلز آرمی فیلڈ ہیڈ کوارٹرز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔مہمانانِ خصوصی نے کرنل واجد محمود ارشد کو کرنل آف دی بٹالین کے رینک لگائے۔
 تقریب کے بعدیونٹ کے پہلے کرنل آف دی بٹالین کرنل واجد محمود ارشد اور مہمان خصوصی بریگیڈئیر عبدالحکیم (ر)نے اپنے خطاب میںیونٹ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس تقریب میں بریگیڈئیر منصور سہگل،بریگیڈئیر عاصم اسحاق، گوجرانوالہ گیریژن، جی ایچ کیو اور 78کمپوزٹ سگنل بٹالین کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس آفیسرز،  سردار صاحبان اور جوانوں نے شرکت کی۔ 
اس موقع پرکرنل آف دی بٹالین نے آغا ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح کیا جس کا نام 78کمپوزٹ سگنل بٹالین کے سابقہ کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل سید آغا حسین (مرحوم )کے نام سے منسوب کیا گیا۔



 

Read 201 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP