ہلال نیوز

انٹر سروسز فائرنگ مقابلے

انٹر سروسز فائرنگ مقابلے
گزشتہ دنوں جہلم کے قریب آرمی فائرنگ رینجز پر پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن نے قومی سطح پر شوٹنگ مقابلوں کا انعقاد کیا۔ انسپکٹر جنرل ٹریننگ  اینڈ ایویلیوایشن

(IGT & E)

لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔اِن مقابلوں میں تینوں سروسز، سول آرمڈ سروس، پولیس اور سویلینز کی کل 28 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ان مقابلوں کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں جنگی زخمی افسران اورجوانوں نے بھی حصہ لیا۔ انٹر سروسز فائرنگ مقابلوں میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کئے اور چیمپیئن قرار پائی۔ اختتام پر مہمانِ خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ملتان کور کے سپاہی محمد جہانزیب نے 'ماسٹرریٹ آرمز ٹرافی' حاصل کی۔


 

Read 142 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP