ہلال نیوز

انٹر سروسز حفظ، حسنِ قرأت اور نعت خوانی کے مقابلے

 جوائنٹ سروسز ہیڈ کوارٹرز کی ہدایت پر پاکستان نیوی کو ڈائمنڈ جوبلی انٹر سروسز مقابلہ حفظ،حسنِ قرأت اور نعت خوانی کے انعقاد کی سعادت حاصل ہوئی۔ مقابلہ حفظ میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں بالترتیب نائب خطیب حافظ محمد علی طہٰ(پاک بحریہ)، نائب خطیب عنایت الرحمن (پاک آرمی) اور کاپل ٹیک احسان اللہ (پاک فضائیہ) شامل ہیں ۔مقابلہ قرأت میں پہلی پوزیشن لیفٹیننٹ طلعت شہزاد(پاک بحریہ)، دوسری پوزیشن محمد حنیف امیر ڈبلیو ای ایم۔I (پاک بحریہ) اور تیسری پوزیشن محمد زبیر وارثی (پاک فضائیہ) نے حاصل کی۔ مقابلہ نعت میں پہلی پوزیشن فیصل مشتاق ایل آئی ٹی ٹی(پاک بحریہ)، دوسری پوزیشن طاہر لیڈنگ سٹیورڈ( پاک بحریہ) اور تیسری پوزیشن لیفٹیننٹ کرنل محمد صادق(پاک آرمی) نے حاصل کی۔



بہترین مجموعی کار کردگی کی بنیاد پر پاک بحریہ کی ٹیم کو'' ڈائمنڈ جوبلی انٹر سروسز مقابلہ حفظ،حسن ِ قرأت اور نعت'' کی ٹرافی کا مستحق قرار دیا گیا۔
 

Read 93 times


TOP