ہلال نیوز

انسدادِسمگلنگ آپریشن 

گزشتہ دنوںپاک بحریہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے تعاون سے     انٹیلی جینس پر مبنی آپریشن کر کے کراچی کے ساحلی علاقے مبارک ویلج میں سنہری پوائنٹ کے قریب 300 ملین روپے مالیت کی تقریباً675 کلو گرام حشیش  اور 4 کلو گرام ہیروئن قبضے میں لے لی۔منشیات کو سمندری راستے کے ذریعے سمگل کیا جا رہا تھا۔
منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی پاک بحریہ کی بہترین نگرانی کے باعث ممکن ہوئی ۔ یہ کامیاب آپریشن پاکستان کے سمندروں اور ساحلوں کو کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے لئے استعمال ہونے سے روکنے کے ضمن میں پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔ پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو بخوبی سر انجام دینے کے لئے ہمہ وقت تیار اور پر عزم ہے۔



 

Read 66 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP