ہلال نیوز

انجینئرز کور کے کرنل کمانڈنٹ کی تعیناتی

گزشتہ دنوں انجینئرز سنٹر رسالپور میں نئے کرنل کمانڈنٹ کی تعیناتی کی تقریب منعقد ہوئی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو کرنل کمانڈنٹ آف انجینئرز کور کے رینک لگائے گئے۔ تقریب میں سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری (ر) کے علاوہ افسران، جوانوں اور شہداء کے لواحقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے انجینئرز کور کی کارکردگی اور آپریشنرز میں کردار کی تعریف کی اور قومی ترقیاتی پراجیکٹس میں کام کو سراہا۔



 

Read 84 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP