ہلال نیوز

اسالٹ کورس مقابلے

پاکستان کی مایہ ناز فارمیشن فرسٹ آرمڈ ڈویژن میں اسالٹ کورس کے اعصاب شکن مقابلوں میں5 آرمڈ بریگیڈ یونٹیں24 SRاور18 H نمایاں رہیں انہوں نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔



جی او سی فرسٹ آرمڈ ڈویژن میجر جنرل ظفر اقبال مروت نے انعاماتی تقریب پر انعامات تقسیم کیے اور اسالٹ کورس میں بہترین انفرادی اور مجموعی کارکردگی دکھانے والے جوانوں اور یونٹوں میں انعام تقسیم کیے۔جوانوں کا اور خاص طور پر جیتنے والی یونٹوں کا جوش و ولولہ دیدنی تھا۔



کمانڈر 5 آرمڈ بریگیڈیئر آصف مقصودنے اپنی بریگیڈکی موجودہ یونٹس24 SR اور18 H کو اسالٹ کورس جیسے ٹریننگ مقابلے میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر مبارک باد پیش کی اور بات چیت کرتے ہوئے ایسے مقابلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انعامات تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ جوانوں کے ساتھ مل کر نعرے بازے کی جس سے ان کا جوش و ولولہ آسمانوں کو چھونے لگا۔

Read 137 times


TOP