ہلال نیوز

ارجنٹائن کے چیف آف دی جوائنٹ سٹاف  کا جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ

گزشتہ دنوں ارجنٹائن کی مسلح افواج کے چیف آف دی جوائنٹ سٹاف ، ٹینینٹ جنرل جوآن مارٹن پیلو نے جنرل ندیم رضا  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔



ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور بشمول سکیورٹی، فوجی تربیت، جنگی مشقوں اور موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ چیف آف دی جوائنٹ سٹاف ارجنٹائن نے کہا کہ ان مفید رابطوں سے باہمی دفاعی تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں اور دونوں افواج کے درمیان  تعاون کو تقویت اور مفاہمت میں اضافہ ہوا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ارجنٹائن اور پاکستان کے درمیان  دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزیدمستحکم، مثالی اورپائیدار  بنانے کے لیے موثر اقدامات کے عزم کا اظہار کیا ۔قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر افواجِ پاکستان کے چاق چوبند دستے نے ٹینینٹ جنرل جوآن مارٹن پیلو کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
 

Read 250 times


TOP