ہلال نیوز

ارجنٹائن کے سفیر اور رائل سعودی نیول فورسز کے  ڈپٹی کمانڈر کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

گزشتہ دنوں ارجنٹائن کے سفیر H. E. Mr. Ivan Ivanissevich اور رائل سعودی نیول فورسز کے ڈپٹی کمانڈر ریئر ایڈمرل فہدعلی الفریدان نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے الگ الگ ملاقات کی۔
 ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف اُمور بشمول باہمی تعاون اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعدازاں پاک بحریہ کے سربراہ نے خطے کی میری ٹائم سکیورٹی کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار اوربحری امن کے قیام کے لیے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام پر روشنی ڈالی۔ مزید برآں ارجنٹائن کے سفیر اور رائل سعودی نیول فورسز کے ڈپٹی کمانڈر نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے قیام میں پاک بحریہ کی خدمات اور کاوشوںکو سراہا۔



 

Read 71 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP