ہلال نیوز

ائیر چیف کی نائیجیریا میں اعلیٰ حکومتی اور فوجی حکام سے ملاقاتیں

گزشتہ دنوں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے نائیجیرین فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ہیڈکوارٹرز آمد پر نائیجیرین فضائیہ کے سربراہ  ائیر مارشل ایس بی ابو بکر نے ائیر چیف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نائیجیرین ائیر فورس کے چاق چوبند دستے نے پاک فضائیہ کے سربراہ کوگارڈ آف آنر پیش کیا۔
 پاک فضائیہ کے سربراہ نے اپنے نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شاندار باہمی تعلقات ہمیشہ قابلِ فخر رہے ہیں ۔ نائیجیرین فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی شاندار تاریخ کی تعریف کی اور پاک فضائیہ کی حالیہ عرصے میں جدیدیت اور خود ا نحصاری کی کاوشوں کو سراہا اور دونوں فضائی افواج کے درمیان موجود مثالی باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔بعد ازاں  ائیر چیف نے  نائیجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل (ریٹائرڈ) بشیر صالحی مگاشی اور کمانڈر آف نیشنل ائیر ڈیفنس بی آر ممان سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔



 

Read 151 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP