ایف سی بلوچستان (سائو تھ) کی آواران ملیشیا نے جنوبی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی فلاحی کام کئے ہیں جن میں ضلع کیچ کے علاقے بالگتر، کولوا وادی بلور اور ڈنڈار کے معذور اور معمر افراد میں 60 وہیل چیئرز کاتقسیم کرنا بھی شامل ہے۔اس سلسلے میں ضلع آواران کے علاقے جیرک میں بچوں اور مقامی لوگوں نے ایف سی کے ساتھ ایک دن گزارا، جس کے دوران آواران ملیشیا کے جوانوں اور مقامی لوگوں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیاگیا اورایف سی نے سکول کے بچوں میں کھیلوں کی کٹس اور اشیا تقسیم کیں۔
آواران ملیشیا نے مختلف سکولوں کے طلبا کے لیے 2500 سکولز چیئرز عطیہ کیں، جس میں قلات، ڈنڈار، بدرنگ اور عثمان بزار کے سکولز شامل ہیں۔
آخر میں آواران ملیشیا کے زیر اہتمام ہوشاب میں جرگہ کا انعقاد کیا گیا جس میں کمانڈنٹ آواران ملیشیا, برگیڈئیر مظہر اقبال، عمائدین علاقہ اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جرگے کو مختلف فلاحی تنظیموں کے تعاون سے آواران میں 20 ملین روپے سے زیادہ کے مکمل کیے گئے منصوبوں بشمول سولر ٹیوب ویل، سکولوں کی کرسیاں، طبی کیمپس، راشن کی فراہمی، کھیلوں کے ٹورنامنٹس اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قرضے جیسے منصوبوں سے آگاہ کیا گیا اور مزید 10 ملین روپے سے زیادہ کے منصوبوں پر جاری کام کے بارے میں تفصیلات بتائی گئیں۔
(رپورٹ: لیفٹیننٹ کرنل طارق وہاب)
Read 102 times