ہلال نیوز

آل پاکستان ٹرائی ایتھلان مقابلے 2021

گزشتہ دنوں ڈی ایچ اے بہاولپور میں آل پاکستان ٹرائی ایتھلان مقابلے 2021 کا قومی سطح پر انعقاد کیا گیا۔ ان مقابلوں کا مقصد پاکستان خاص طور پر جنوبی پنجاب میں صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرنا ہے۔ان مقابلوں میں ملک کے تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیراور گلگت  بلتستان کی نمائندگی کرنے والے552 ٹرائی اتھلیٹس نے حصہ لیا۔ ٹرائی اتھلیٹس میں مختلف سرکاری محکموں ، پاکستان آرمی، سول آرمڈ فورسز، کالجوں ، یونیورسٹی اور مدارس کے طلبا نے شرکت کی۔پاکستان ٹرائی ایتھلان فیڈریشن اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے پیشہ ور کھلاڑی بھی اس ایونٹ کا حصہ تھے۔ آل پاکستان ٹرائی ایتھلان مقابلہ تین ایونٹس پر مشتمل تھا۔جس میں 300 میٹر تیراکی، 20 کلومیٹر سائیکلنگ اور 10 کلومیٹر کراس کنٹری دوڑ شامل تھی۔



 مقابلوں کے اختتام پر تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد ہوئی جس میں کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا مہمان خصوصی تھے۔مشہور ہاکی اولمپئین شہباز سینئر اس شاندارتقریب کے مہمانِ اعزازی تھے۔ اس موقع پر کور کمانڈر نے کہا کہ اس طرح کی دلچسپ سرگرمیاں معاشرے میں صحت مند اور مثبت رجحانات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر مقابلے میں جیتنے والوں میں کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے تمغے اور انعامات تقسیم کئے۔  
 

Read 42 times


TOP