ہلال نیوز

آرمی چیف کا بلوچ رجمنٹل سنٹر کا دورہ  

 گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس کے موقع پر بلوچ رجمنٹل سنٹر کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے یاد گار شہد اء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔ اس موقع پر آفیسرز سے خطاب کے دوران چیف آف آرمی سٹاف نے بلوچ رجمنٹ کے اعلیٰ پروفیشنل معیار کی تعریف کی اور آپریشنر میں بہترین کارکردگی کو سراہا۔ سپہ سالار نے اس بات پر زور دیا کہ کمانڈرز ہر سطح پر پروفیشن کے اعلیٰ معیار اور دور حاضر کے جدید تقاضوں سے با خبر رہیں تاکہ ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہو سکیں ۔ قبل ازیں چیف آف آرمی سٹاف کے بلوچ سنٹر آنے پر کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس ، اور انسپکٹر جنرل آرمز لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان اور کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹل سنٹر بریگیڈیئر عثمان ابن ریاض نے اُن کا استقبال کیا۔



Read 128 times


TOP