ہلال نیوز

آرمی پبلک سکول اینڈ کالج ہمایوں روڈ راولپنڈی میں نئے بلاک کا سنگِ بنیاد

نئے بلاک کی تعمیر سے مزید بچوں کو داخلے کی سہولیات میسر ہو پائیں گی

گزشتہ دنوںراولپنڈی گیریژن میں بچوں کے داخلوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیشِ نظر آرمی پبلک سکول اینڈ کالج ہمایوں روڈ نے کالج سے ملحقہ زمین پر کالج کے نئے بلاک کی تعمیر کا آغاز کیا۔ اس سلسلے میں ایک پُر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں سکول و کالج کی گورننگ باڈی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل حمودالزماں خاں کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ نے کالج کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھا۔ تقریب میں آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈکوارٹرز کے افسران اور کالج ہٰذا کے علاوہ آرمی پبلک سکول اورکالج آرڈنینس روڈ کے سینیئر اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی کی آمد پر کالج کے پرنسپل بریگیڈیئر ریٹائرڈ مقبول احمد نے کالج کی مجوزہ عمارت اورجملہ ضروریات پر بریفنگ دی۔ مہمانِ خصوصی اور افسران نے کالج کے نئے بلاک کی تعمیر ہونے والی جگہ کا معائنہ کیا اور امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے راولپنڈی گیریژن میں مزید بچوں کو داخلے کی سہولیات میسر ہوسکیں گی۔



 

Read 114 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP