ہلال نیوز

 چیف آف آرمی سٹاف کا دورہ چین

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا۔ جہاں پیپلز لبریشن آرمی ہیڈ کوارٹر میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔چیف آف آرمی سٹاف نے  چاق و چوبند دستے کا جائزہ لیا، جس کے بعد پی ایل اے آرمی کے کمانڈر کے ساتھ ان کی تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں باہمی سلامتی اور عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فوجی کمانڈروں نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور عسکری تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔



چیف آف آرمی سٹاف نے پی ایل اے کے دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی دیکھا اوران کی تربیت کے اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
 

Read 153 times


TOP